ماں کی دعا نے کہاں پہچایا دیا
حضرت موسی علیہ
السلام نے ایک دفعہ اللہ تعالی سے سوال کیا:
باری تعالی ! جنت میں میرا پڑوسی کون ہوگا؟ جواب ملا
وہ ایک قصاب ہے اور فلاں علاقے میں رہتا ہے۔ حضرت موسی علیہ السلام کے دل میں اس بندے کو ملنے کا شوق پیدا ہوا تا کہ آپ دیکھیں کہ وہ کون سا ایسا اچھا کام کرتا ہے جس کی وجہ سے اسے یہ مقام ملا ہے کہ وہ جنت میں میرا پڑوسی بنے گا۔
چنانچہ حضرت موسی
علیہ السلام اس قصائی سے ملنے اس کے پاس پہنچے۔ آپ جانتا چاہتے تھے کہ اسے یہ مقام
کیسے ملا ہے؟
حضرت موسی علیہ
السلام نے اسے ارشادفرمایا:
کیا تم مجھے اپنا
مہمان بناؤ گے تا کہ میں جان سکوں کہ کسی عمل کے سبب تمہیں یہ بلند مقام ملاہے؟
قصائی راضی ہو
گیا اور وہ حضرت موسی علیہ السلام کو اپنے گھر لے گیا۔ حضرت موسی علیہ السلام نے
دیکھا کہ اس نے گھر جا کر سب سے پہلے اپنی بیمار اور کمزور ماں کے لیے کھانا بنایا
اور پھر اسے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلایا۔ اس کی ماں نے اسے دعا دی:
اللہ تعالی تمہیں جنت میں حضرت موسی علیہ السلام کا پڑوسی بنائے ۔ حضرت موسی علیہ السلام کو معلوم ہو گیا کہ اس قصائی کو یہ بلند مرتبہ ماں کی دعاؤں کی سے ملا ہے۔