سود خور کے لیے دو عذاب

 

سود خور کے لیے دو عذاب

نبی کریم نے ایک مرتبہ خواب میں اس طرح دیکھا کہ آپ فرماتے ہیں کہ دو آدمی آئے اور مجھے لے کر چلے، راستے میں ایک نہر پر سے گزر ہوا دیکھا کہ وہ خون کی نہر ہے اور خون سے بھری ہوئی ہے اور اس کے میں ایک آدمی کھڑا ہوا ہے اور کنارے پر بھی ایک آدی کھڑا ہوا ہے اور اس کے پاس بہت سارے بڑے بڑے پتھر ہیں، جب نہر کے درمیان کا آدی باہر نکلنے کی کوشش کرتا ہے اور کنارے کی طرف آتا ہے تو وہ باہر کھڑا ہوا آدی اس کے سر پر اس زور سے پتھر مارتا ہے کہ وہ قلابازی کھاتا ہوا نہر کے بیچوں بیچ ہو جاتا ہے، اس کے بعد وہ پھر دوبارہ نہر سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے تو یہ پھر اس کے سر پر پتھر مارتا ہے-

حضور اکرم نے ارشادفرمایا کہ جو دوآدمی مجھے لے کر آئے تھے میں نے ان سے پوچھا کہ یہ کیا معاملہ ہے اور یہ کون آدی ہے جو خون کی نہر میں کھڑا ہے؟

اس نے جواب دیا کہ یہ آپ کی امت کا سودخور ہے جو خون کی نہر میں کھڑا ہوا ہے اور یہ باہر کھڑا ہوا آدی فرشتہ ہے جو اس کو عذاب دینے پر مقرر ہے۔

جبکہ شب معراج میں جب آپ آسمانوں کے اوپر تشریف لے گئے تو آپ نے ایک مقام پر دیکھا کہ بجلی کڑک رہی ہے، چمک رہی ہے اور کڑ کنے کی آواز بڑی ہولناک آرہی ہے اور ساتھ یہ بھی دیکھا کہ کچھ لوگ ہیں جن کے پیٹ مکانوں کے برابر ہیں ۔

اللہ بچائے ، اللہ بچائے۔ اتنے بڑے بڑے پیٹ جیسے ایک گھر ہوتا ہے اور ان کے پیٹ کی کھال اتنی باریک ہے کہ اندر کی چیزیں باہر سے نظر آرہی ہیں اور ان کے پیٹ میں سانپ بچھو بھرے ہوئے ہیں،صبح وشام ان لوگوں کودوزخ کے سامنے لے جایا جاتا ہے اور آل فرعون ان کو روندتے ہوئے گزرتے ہیں۔

اس سے آپ خود ہی اندازہ لگالیں کے روندنے سے ان کی کیا حالت ہوتی ہوگی ۔ اس روندنے کے نتیجے میں وہ اللہ تعالی سے پناہ مانگتے ہیں کہ یا اللہ قیامت برپا نہ فرما قیامت برپا نہ فرما کیونکہ جب ہمارے لئے اتنی بڑی قیامت ہے تو آگے نہ جانے ہمارے لئے کتناعذاب و وبال ہوگا۔

آپ نے معلوم کیا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ تو بتایا گیا کہ یہ لوگ سود کھانے والے ہیں۔

جولوگ دنیا میں سود کھاتے ہیں ان کا یہ حال اورعذاب ہے۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.
https://vast.yomeno.xyz/vast?spot_id=53556